• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کے دکھ درد بانٹنا ہی انسانیت کی معراج ہے: پروفیسر فریاد حسین

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال میں میتوں کی بحفاظت گھروں تک منتقلی کے لیے باقاعدہ کاؤنٹر قائم کر دیا گیا، اس اقدام کا مقصد لواحقین کو درپیش مشکلات کا خاتمہ اور میت کی منتقلی کے مرحلے کو زیادہ مؤثر، منظم اور باوقار انداز میں مکمل کرنا ہے،نیز شہریوں کی رہنمائی کیلئے قائم کاؤنٹر پر ریسکیو 1122کے ملازمین راؤنڈ دی کلاک موجود رہیں گے۔ اس سلسلے میں ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ لوگوں کے دکھ درد بانٹنا ہی انسانیت کی معراج ہے۔ یہ سہولت دکھی خاندانوں کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں میت کی منتقلی کے لیے شہریوں کو نجی ایمبولینسوں پر انحصار کرنا پڑتا تھا، جس کے باعث انہیں بھاری اخراجات کے ساتھ ساتھ ذہنی دباؤ کا بھی سامنا کرنا پڑتا تھا۔
لاہور سے مزید