• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز منافع خوری، 26 لاکھ 54 ہزار سے زائد جرمانے عائد

لاہور(خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے ناجائز منافع خوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 74 ہزار 693 انسپیکشنز کیں، جن کے دوران 4 ہزار 210 مقامات پر اوورچارجنگ کے کیسز سامنے آئے۔ خلاف ورزیوں پر 26 لاکھ 54 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے جبکہ گراں فروشی میں ملوث 287 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 09 ایف آئی آرز کا اندراج بھی کیا گیا۔ روٹی کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جس کے نتیجے میں 2 لاکھ 47 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 50 افراد کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح چکن گوشت کی قیمتوں پر بھی سخت نگرانی کی گئی۔
لاہور سے مزید