• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی قونصل جنرل کی صدر یو ایم ٹی سے ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

لاہور(خبرنگار) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں چین کے قونصل جنرل سن یان نے چیئرمین و صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک چین تعلیم، ٹیکنالوجی اور کاروباری تعاون کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ابراہیم حسن مراد نے چینی قونصل جنرل کو یو ایم ٹی کی تعلیمی، تحقیقی اور ادارہ جاتی ترقی پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صنعت کے فروغ میں چینی ٹیکنالوجی اور جدید آلات نہایت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ چینی قونصل جنرل سن یان نے یو ایم ٹی کی تعلیمی خدمات اور ترقیاتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کے چین کے ساتھ مضبوط روابط قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون کے فروغ سے پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک خطے میں ترقی، استحکام اور خوشحالی کی نئی راہیں ہموار کریں گے۔
لاہور سے مزید