• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی مفاد کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، گورنر پنجاب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) امریکہ اور ایران میں ثالثی کا کردار پاکستان بننے کے بعد سب سے بڑی کامیابی ہے۔ملکی قیادت نے سفارتی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ دنیا آج پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھنے والے میرے لیے قابل احترام ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں سابق ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقاردُلہ کی قیادت میں ضلع چکوال کی 25 یونین کونسلز کے سابق چیئرمینوں سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی قیادت اور اس کی ٹیم نے سفارتی سطح پر پوری دنیامیں پاکستان کا وقار بلند کیا ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مزیدکہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، لیکن قومی مفاد کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہیئے۔
لاہور سے مزید