• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا آئی جی پنجاب نیزہ بازی کپ، قریش بنی ہاشم کلب سرگودھا کی پہلی پوزیشن

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے زیراہتمام تیسرا آئی جی پنجاب نیزہ بازی (ٹینٹ پیگنگ) کپ 2026ء پنجاب کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز فاروق آباد میں کامیابی سے منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری ایڈیشنل آئی جی حسین حبیب امتیاز تھے۔تقریب میں ڈی آئی جی ٹریننگ راؤ منیر احمد ضیاء، ڈپٹی کمانڈنٹ ڈی آئی جی سید امین بخاری، اے آئی جی ٹریننگ زوہیب نصر اللہ رانجھا، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز عدیل شکور سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر سے 44 ٹیموں کے گھڑ سواروں نے نیزہ بازی کے سنگل، ڈبل اور فور رائیڈر کیٹیگریز میں سنسنی خیز مقابلوں میں حصہ لیا۔ مقابلوں میں گھڑ سواروں نے برق رفتاری، مہارت اور شاندار کرتب دکھا کر شائقین سے بھرپور داد وصول کی۔ قریش بنی ہاشم نیزہ بازی کلب، ضلع سرگودھا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی جی پی ٹینٹ پیگنگ کپ اپنے نام کر لیا۔
لاہور سے مزید