ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہو گئی،سلطان گھی مل کے قریب اصغر علی شیرازی کے بھتیجے اور حسن علی کے بیٹے 5سالہ حسین پر کتے نے حملہ کر دیا ،ایک خاتون نے کتے کو ڈنڈا مار کر بچے کو چھڑایا، بچے کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ملتان لے جایا گیا ،عوامی شہری حلقوں نے آوارہ کتوں کی بھرمار پرانتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔