ملتان ( سٹاف رپورٹر) چیئرمین نیشنل لیبر الائنس غازی احمد حسن کھوکھر، سینیئر نائب صدر مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب اور مرکزی صدر آل پارٹیز ورکرز الائنس رانا محمد حفیظ لیبر رہنما اعظم جاوید ،ضلعی صدر مسلم لیگ لیبر ونگ رانا محمد اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے ذخیرہ اندوز دونوں ہاتھوں سے غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں اور ناقص آٹا 150روپے کلو فروخت ہو رہا ہے فروٹ نایاب ہوتا جا رہا ہے انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کا اکردار نہ ہونے کے برابر ہے ۔