کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن 20فروری کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد سماجی انصاف اور مساوات کو فروغ دینا ہے اس دن کے حوالے سے سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں سمینارز، کانفرنسز، مذاکرے اور مختلف تقریبات کااہتمام کیاجائے گا۔