دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے کہا ہے کہ منطقی طور پر اس وقت امریکا اکیلے پن کا شکار ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج اور ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نے شرکت کی۔
دوران گفتگو دفاعی تجزیہ کار نے کہا کہ امریکا اکیلا آبنائے ہر مز کا محاصرہ نہیں کرسکتا ہے، واشنگٹن اس وقت منطقی طور پر اکیلے پن کا شکار ہوچکا ہے۔
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے کہا کہ بیک گراونڈ میں پاکستان فارن آفس کی سفارتکاری جاری ہے اور جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ پرامید ہوں امن کو ایک موقع اور ملے گا، مذاکرات دوبارہ ہوں گے، پاکستان کا مقصد قیمتی جانوں کے نقصان کو بچانا ہے۔