• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بہت زیادہ کریڈٹ دینا چاہتا ہوں: امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس—فائل فوٹو
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس—فائل فوٹو

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بہت زیادہ کریڈٹ دینا چاہتا ہوں۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دونوں نہایت بہترین میزبان ثابت ہوئے، انہوں نے ہمارے اور ایران کے درمیان ثالثی کرانے میں حقیقی قیادت اور مدبرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ دو ایسے ممالک کے درمیان ثالثی میں مدبرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا جو طویل عرصے سے سنجیدہ مذاکرات نہیں کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک مذاکرات چلتے رہے تاہم مذاکرات کسی ڈیل پر پہنچے بغیر ہی ختم ہو گئے۔

اس حوالے سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی، ہم نے اپنی تجاویز ایران کے سامنے رکھ دی ہیں اور اب گیند ایران کے کورٹ میں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید