• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا ازسرنو تعین کردیاگیا

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈی سی اوگوجرانوالہ محمد عامرجان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا،  اجلاس میں ڈی سی او گوجرانوالہ نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نفاذ کردیا ہے  جس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹا کا تھیلہ حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں مقرر کررہ نرخ کے مطابق ہی فروخت ہوگا ۔ گھی لوکل برانڈ 132 روپے کوکنگ آئل142 روپے ‘چینی70 روپے فی کلو ‘دال چنا 138 اور142روپے‘کالا چنا 138 اور باریک 134 روپے ‘ ‘ سفید چنا موٹا 155 اور باریک 162 روپے‘ دال ماش چھلکے والی 200 روپے اوردال ماش دھلی ہوئی225 ر وپے‘دال مسور امپورٹڈ 132 روپے‘ دال مسور باریک 142 روپے .دال مونگ دھلی ہو ئی18 1 روپے فی کلو گرام ‘بیسن 145 روپے کلو‘گوشت بڑا280 روپے کلو‘گوشت چھوٹا580 روپے کلو‘دودھ 70روپے لٹر‘ دہی75 روپے لٹر‘ تندوری روٹی100 گرام 7 روپے‘ نان 100 گرام 8 روپے نان 120 گرام 10 روپے میں فروخت ہوگا ۔جبکہ برائلر مرغ ‘ انڈے ‘سبزی و فروٹ کے ریٹ روزانہ کی بنیاد پر مقرر کئے جائیں گے۔
تازہ ترین