اپنے بچوں کے ساتھ مشکل موضوعات پر بات چیت کرکے، ہم ان کو معاشرے کا باشعور، بااخلاق اور رحم دل فرد بننے میں مدد کر سکتے ہیں۔ جب ہم کسی موضوع کے بارے میں بات نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو یہ عام طور پر اچھے ارادوں اور اپنے بچوں (اور خود) کی حفاظت کے پیش نظر ہوتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے محفوظ ہوں اور پیار محسوس کریں۔ ہم بچوں کو صرف بچے ہی کیوں نہیں رہنے دے سکتے؟
پچھلے کچھ سالوں میں ہم نے خاص طور پر عالمی وبائی بیماری (ایک مشترکہ معاشرتی صدمے) کے نتیجے میں تنہا وقت گزارنے اور روزمرہ زندگی میں چھوٹی اور بڑی رکاوٹوں کے تناظر میں کافی مشکل محسوس کیا۔ نسلی ناانصافی ہمارے اجتماعی شعور میں ابھری ہے، اور قدرتی آفات نے کمیونٹیز کو تباہ کردیا ہے۔
امید اور خوشی کے لمحات کے درمیان، ہماری زندگی میں بچوں نے مایوسی، اداسی، غم اور نقصان کا تجربہ کیا ہے۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ ہم چیلنجنگ موضوعات کے بارے میں بات چیت کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں، خاص طور پر اگر یہ گھر سے دور محسوس ہو۔ پچھلے دو سال کے دباؤ کے علاوہ، بہت سی دوسری وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ہم غمگین یا چیلنجنگ موضوعات کے بارے میں بات چیت نہیں کرنا چاہتے، بشمول:
٭ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دنیا میں ایک اور چیلنج کے بارے میں سوچنے کے لیے ہم جذباتی طور پر تیار نہیں ہیں۔
٭ اپنے بچوں کی پہلے سے ہی دباؤ والی زندگیوں میں ایک اور پریشانی کا اضافہ نہیں کرنا چاہتے، خاص طور پر بڑھتے ہوئے اضطراب اور افسردگی کی شرح کے ساتھ۔
٭ کسی موضوع کے بارے میں ہمارے اپنے غیر آرام دہ احساسات، جس میں اداسی، غم، جرم، شرم، یا شرمندگی شامل ہو سکتی ہے۔
٭ جذباتی اور جسمانی تھکن جو ’بہت زیادہ خیال رکھنے‘ سے آتی ہے، اس کے بارے میں تشویش ہونا۔
جن موضوعات پر بات چیت کرنے سے ہم گریز کرتے ہیں، وہ بچے کے لیے کئی چیزوں کی وضاحت کرتی ہے۔ درحقیقت، بات چیت کرنا زیادہ بہتر ہے۔ ہماری زندگی میں بچے کے ساتھ ہونے والی ہر بات چیت آپس کے تعلقات کو مضبوط کرنے، ان کی قوت کو بڑھانے اور زیادہ ہمدرد معاشرے کو فروغ دینے کا ایک موقع ہے۔ بچے دوسروں کے جذبات کے حوالے سے حساس ہوتے ہیں اور جب کسی کو ضرورت ہو تو مدد کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔
بچوں میں تفہیم پیدا کریں
ایک معاشرے کے طور پر، ہم ایسی خبروں میں گھر گئے ہیں جو بہت زیادہ دباؤ اور ثابت ہوسکتی ہیں۔ شہ سرخیاں، اکثر جو کچھ ہم سمجھتے ہیں اسے منفی یا سنسنی خیز نقطہ نظر تک محدود کر دیتی ہیں۔ سرخیوں سے آگے بڑھنے اور مزید جاننے کے لیے وقت نکالنا کسی موضوع کے بارے میں ہمارے علم اور سمجھ کو بڑھا سکتا ہے تاکہ ہم بچوں کے ساتھ اس انداز میں بات کرنے میں آسانی محسوس کر سکیں جو ترقی کے لحاظ سے مناسب ہو اور ساتھ ہی غلط فہمیوں کو بھی دور کر سکیں۔
سوالات کا ایمانداری سے جواب دیں
شفیق اور قابلِ بھروسا مند بڑوں کے ساتھ بات چیت بچوں کو اپنے ارد گرد کی دنیا کا احساس دلانے میں مدد کرتی ہے۔ بچے متجسس ہوتے ہیں اور ان کے سوالات ہوتے ہیں کہ وہ کیا دیکھتے اور سنتے ہیں۔ جیسے جیسے وہ بڑے ہوتے جائیں گے، بچے اور نوجوان اِن موضوعات کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے، جنہیں وہ نہیں سمجھتے۔ وہ معلومات کے بہت سے مختلف ذرائع تک رسائی حاصل کریں گے، جن میں سے سبھی محفوظ یا قابل اعتماد نہیں ہوتے۔
اگر بچے اپنی زندگی میں قابلِ بھروسا افراد سے سوالات پوچھنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں، تو ان کا ان افراد کے پاس دوبارہ بات چیت کے لیے جانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر آپ کے پاس کسی سوال کا جواب نہیں ہے، تو آپ بھروسہ مند ذرائع سے معلومات تلاش کرنے کے لیے حکمت عملیوں کے بارے میں بات کریں۔
جذبات کو منظم کریں
اداس یا خوفناک موضوعات کے بارے میں بات کرنا آپ اور آپ کے بچے کے لیے بہت سے مختلف جذبات کو جنم دے سکتا ہے۔ انہیں بتائیں کہ تمام احساسات ٹھیک ہیں۔ اپنے بچے کو صحت مند طریقوں سے اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں مدد کریں، جیسے کہ ان کے بارے میں بات کرنا؛ کہانیوں، آرٹ ورک اور کھیل کے ذریعے احساسات شیئر کرنا؛ سیر کرنا وغیرہ۔
یہ بات شیئرکریں کہ آپ اپنے جذبات کو کس طرح منظم کر رہے ہیں اور اپنے بچے کی ان کے لیے کارآمد حکمت عملی تلاش کرنے میں مدد کریں۔ اپنے بچے کی مشق کرنے میں مدد کرنا اور چیلنج بھری بات چیت کے ذریعے ان کے تناؤ اور جذبات کو سنبھالنے میں مہارت پیدا کرنا، ان میں ایسے چیلنجوں کے لیے لچک پیدا کر سکتا ہے جن کا وہ آئندہ برسوں میں سامنا کر سکتے ہیں۔
فرق پیدا کرنے کے طریقے
بعض اوقات جو چیز سب سے زیادہ اداس یا خوفناک محسوس ہوتی ہے، وہ ہمارے قابو سے باہر کی چیزیں ہوتی ہیں۔ اپنے بچوں کے ساتھ اس بات کی مثالیں شیئر کریں کہ لوگ ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے کیا کرتے ہیں اور دریافت کریں کہ آپ اپنی کمیونٹی یا دنیا میں فرق لانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔
انسانیت پر توجہ دیں
یہ ضروری نہیں ہے کہ کسی مشکل موضوع کے بارے میں ہر گفتگو کسی کہانی کے دباؤ، نقصان دہ، یا تکلیف دہ حصوں کے بارے میں ہو۔ہر ملک کی بھرپور تاریخ، بولی جانے والی زبانوں، منائی جانے والی ثقافتی روایات، خوراک، لوک کہانیوں، موسیقی اور مزید بہت کچھ کے بارے میں ایک ساتھ جانیں۔
آپ کے بچوں کے دوست اور ہم جماعت ہوں گے اور مستقبل میں ان کا واسطہ متنوع شناختوں اور پس منظر کے لوگوں سے پڑے گا۔ بات چیت کے ذریعے، ہم بچوں کو یہ سکھانے میں مدد کر سکتے ہیں کہ ہر شخص جو شناخت اور ثقافتی روایات رکھتا ہے وہ ان کے لیے بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی کہ ہمارے لیے ہماری۔
انسانیت پر توجہ مرکوز کرنے والی گفتگو، جس میں ہمارے درمیان مشترکات کا جشن منانا اور اختلافات کا احترام کرنا شامل ہے، بچوں کو ایک دوسرے کو ایک عالمی برادری کے حصے کے طور پر دیکھنے کی اجازت دیتا ہے۔
بچوں کو سوتے وقت افہام و تفہیم اور ہمدردی پیدا کرنے والی خوش کن کہانیاں سنائی جاسکتی ہیں۔ ان میں سے ہر ایک گفتگو کے لیے وقت نکالنا ہر کہانی میں انسانیت کو تلاش کرنے، مددگار بننے اور ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کا حصہ بننے کے لیے ایک اہم یاد دہانی رہی ہے، جہاں ہر بچے کی قدر ہو اور ہر بچہ اس سے تعلق رکھتا ہو۔