• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائیلں، پاکستان سمیت 8 عرب و اسلامی ممالک کی مذمت، مشترکہ اعلامیہ جاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان سمیت 8 عرب اور اسلامی ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی وزرا اور آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی جھنڈا نصب کیا گیا، جبکہ انتہا پسند اسرائیلی وزراء نے اپنی فوج کی پشت پناہی سے مسجدِ اقصیٰ میں اشتعال انگیز حرکت کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے مسجدِ اقصیٰ میں 2 ٹینٹ بھی لگائے اور دیگر اشتعال انگیز اقدامات کیے۔

مشترکہ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ بیت المقدس کے قدیم شہر اور مقدس مقامات تک رسائی پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں اور اسرائیل مسجدِ اقصیٰ میں مسلمانوں کی عبادت میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے تاریخی، قانونی اور آبادیاتی تشخص کو تبدیل کرنے کی اسرائیلی کوششیں ناقابلِ قبول ہیں۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق مسجدِ اقصیٰ کا مکمل 144 دونم پر مشتمل احاطہ صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے، جبکہ اردن کے محکمۂ اوقاف کو ہی مسجدِ اقصیٰ کے انتظامی امور کا اختیار حاصل ہے۔

اعلامیے میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کہ وہ اسرائیل کو بیت المقدس کے اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات پر غیر قانونی اقدامات سے روکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید