• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں تازہ امریکی حملوں میں 4 افراد شہید، متعدد زخمی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایران کے مختلف شہروں میں تازہ امریکی میں 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مختلف شہروں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، صوبہ خوزستان کے شہر اہواز کے قریب امریکی میزائل حملے میں 4 افراد شہید اور 5 زخمی ہوئے جبکہ صوبہ لرستان کے شہر خرم آباد میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔

بندر عباس میں بھی حملوں میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اندیمشک اور امیدیہ میں امریکی حملوں سے جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ دیگر علاقوں میں نقصانات کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے کہا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں۔

سینٹکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 23 جولائی کو امریکی وقت کے مطابق رات 9 بجے کیے گئے حملوں میں ایران کے فوجی کمانڈ سینٹرز، ڈرون ذخیرہ گاہوں، مواصلاتی نیٹ ورکس، ساحلی نگرانی کے مراکز اور بحری عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین اور اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون حملوں کی نئی لہر شروع کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید