کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی اتنے عرصے سے کھیل رہا ہے، اسےیہ نہیں پتا چل رہا کہ اسےآخری اوور کرنا کہاں سے ہے۔ متعدد بار بتانے کے باوجود شاہین بار بار غلطیاں کررہا ہے، جب رائٹ ہینڈر کھیل رہا ہے تو راؤنڈ دا وکٹ بال نہیں کیا جاتا اور اگر کیا بھی جائے تو وکٹوں کے اندر کیا جاتا ہے۔ سمجھ سے باہر ہے یہ چیزیں کب سمجھ آئیں گی۔ نہ یہ لوگ سیکھ رہے ہیں، نہ سیکھنا چاہتے ہیں، نہ یہ کھلاڑی رنز کرنا چاہتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ میچ میں صرف ایک یا دو لوگوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ہماری سوچ دنیائے کرکٹ سے بہت پیچھے ہے ۔