کراچی (جنگ نیوز) امریکا میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے باعث فیفا ورلڈ کپ سے محروم ہونے والے صومالی ریفری عمر آرتان کو اہم ترین عالمی اسائنمنٹ مل گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یوئیفا نے عمر آرتان کو دنیا کے بہترین ریفریز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے یوئیفا سپر کپ میں آفیشل کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ یوئیفا سپر کپ کا بڑا مقابلہ 12اگست کو پی ایس جی اور آسٹن ولا کے درمیان کھیلا جائے گا۔