• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوم گراؤنڈز پر کامیاب سیزن مکمل، پی سی بی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عام تاثر ہے کہ پاکستانی کرکٹ مشکل دور سے گذر رہی ہے۔ لیکن اس کےبرعکس قومی ٹیم نے 2025-26 میں ہوم گراؤنڈ پر کامیاب سیزن مکمل کیا، جس کا اختتام لاہور میں آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے کی فتح پر ہوا ۔ پی سی بی کے مطابق سیزن میں پاکستان نے سات سیریز کی میزبانی کی، چھ جیتیں ، ایک ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی۔ یکم جولائی 2025 سے 4 جون 2026 تک ہوم گراؤنڈ پر 24 بین الاقوامی میچوں (دو ٹیسٹ، نو ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی) کھیلے، اس میں سات ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز کا حصہ تھے جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے شامل تھے۔ پاکستان نے ان سات میں سے پانچ میچوں میں حصہ لیا، جس میں چار میں سری لنکا کے خلاف چھ وکٹوں سے فائنل بھی شامل تھا۔ ٹی ٹوئنٹی میں، پاکستان نے جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کو بالترتیب 2-1 اور 3-0 سے ہرایا ۔ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کیلئے موجودہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن میں جنوبی افریقا کی میزبانی کی، جو 1-1 سے برابر ہوئی۔ نومبر میں فیصل آباد میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو دو ایک سے شکست دی۔ سری لنکا کیخلاف نومبر میں راولپنڈی میں تین صفر سے کلین سویپ کیا۔

اسپورٹس سے مزید