کراچی (شکیل یامین کانگا) میکسیکو سٹی میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا ۔ تاریخ میں پہلی بار تین ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو تین میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریبات گزشتہ ایڈیشنز کی روایتی واحد افتتاحی تقریب سے منفرد نظر آئیں۔تقریب میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا اور برنا بوائے سمیت متعدد مقامی اور بین الاقوامی فنکار فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل گیت پرفارم کر کے شائقین اور ناظرین کے دل جیت لئے۔ ٹورنامنٹ میں پہلی بار 48 ٹیموں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی تقریبات میں تینوں ممالک اپنی ثقافت، شناخت اور فنونِ لطیفہ کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ۔ میکسیکو کی تقریب میں مقامی ثقافتی روایات، مقامی قبائلی فنکاروں، جدید لوک رقص اور رنگا رنگ ’’پاپیل پیکاڈو‘‘ آرٹ کو نمایاں کیا گیا۔ صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی کی قیادت میں 2 رکنی پاکستانی وفد کی فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب اور آفیشل ڈنر میں شرکت کی۔