کراچی(اسٹاف رپورٹر) خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جمعے سے انگلینڈ میں شروع ہورہا ہے۔ افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ اعزاز کا دفاع کرے گی ۔ ٹورنامنٹ کیلئے ریکارڈ 87 لاکھ ڈالرز سے زائد کی مجموعی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے ۔ بارہ ٹیموں کو چھ چھ کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا فیورٹ ہے، حالانکہ انگلینڈ اور بھارت بھی مضبوط ٹیمیں ہیں۔ نیدرلینڈز خواتین ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا ڈیبیو کر رہی ہے۔ آسٹریلیا نے سب سے زیادہ چھ بار ٹورنامنٹ جیتا ہے ۔ انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ ایک ایک بار ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ پاکستان کا پہلا امتحان روایتی حریف بھارت کے خلاف اتوار کو ہوگا۔