راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)چکوال میں کانگو کے دو کنفرم مریضوں میں سے ایک کی ہلاکت اور راولپنڈی میں کانگو کے تین مشتبہ مریضوں کے بعد وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر راولپنڈی ڈویژن بھر میں ایک لاکھ49ہزار450جانوروں کو انجکشن اور دو لاکھ 41ہزار 643مویشیوں کو سپرے کیا جاچکا ہے۔اس بات کا اظہار بدھ کو وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر صدارت ویڈیو لنگ کانفرنس میں کمشنر راولپنڈی عظمت محمود نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔جس کے مطابق راولپنڈی ضلع میں اب تک مویشیوں کو13سو انجکشن اور 33ہزار7سو 73 جانوروں کو سپرے کیا جا چکا ہے۔ ضلع جہلم میں6 ہزار50جانوروں کو انجکشن اور 18ہزار دو سو کو سپرے کیا گیا ہے۔ضلع اٹک میں نو ہزار پانچ سو کو انجکشن اور 15ہزار670کو سپرے کیا گیا ہےضلع چکوال سب اضلاع سے آگے رہا ہے۔جس نے ایک لاکھ32ہزار600کو انجکشن اور ایک لاکھ74ہزار کو سپرے کیا ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے وزیر اعلی پنجاب کو آگاہ کیا کہ جن علاقوں سے کانگو مریض آئے ہیں ان کے اردگرد کے تمام افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔اور کوئی مزید مریض نہیں نکلا۔جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کانگو سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدمات کی ہدایت کی اور عید الاضحی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔