• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: تمام تعلیمی ادرے ورچوئل لرننگ پر منتقل

— تصویر ایرانی میڈیا
— تصویر ایرانی میڈیا

ایران نے تمام اسکولوں کو آن لائن لرننگ پر منتقل کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان ایرانی وزارتِ تعلیم علی فرہادی کے مطابق ایران بھر کے تمام اسکول 21 اپریل سے ورچوئل لرننگ پر منتقل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ورچوئل لرننگ کا اطلاق تمام تعلیمی سطحوں پر ہو گا، یہ حکم اگلے نوٹس تک نافذ رہے گا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ روایتی، بالمشافہ کلاسز کی بحالی سے متعلق کسی بھی فیصلے کا اعلان طلبہ اور والدین کو کم از کم 3 دن پہلے کر دیا جائے گا۔

یہ اقدام ملک بھر میں جاری مختلف رکاوٹوں، بشمول انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل، کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید