اندازے……
اس جنگ کا ذمے دار کون ہے؟ میں نے پوچھا۔
سنرز یعنی گناہ گار، ڈوڈو نے سر کھجایا۔
پہلا حملہ کس کی مدد سے ہوا ہوگا؟ میں نے سوال کیا۔
سیکرٹ ایجنٹ، اس نے دیدے گھمائے۔
نیتن یاہو کیا کردار ادا کررہے ہیں؟ میں نے جاننا چاہا۔
فرینکنسٹائن، ڈوڈو مسکرایا۔
انجام کیا ہوگا؟ میں نے ڈوڈو کو سوالیہ نگاہوں سے دیکھا۔
ون بیٹل آفٹر این ادر، ایک کے بعد دوسری لڑائی، اس نے منہ بنایا۔
تمہاری باتیں سمجھ نہیں آرہیں؟ میں نے الجھ کر کہا۔
ڈوڈو نے کان سے ائیرپوڈز نکالے،
کیا تم آسکر ایوارڈ کی نام زدگیوں کی بات نہیں کررہے؟