• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسداران سے منسلک عراقی ملیشیا بھی امریکی ڈرونز کی نگرانی کی قابلیت رکھتی ہے، عرب میڈیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی سیٹلائٹ صلاحیتوں کو کم تسلیم کیا جارہا ہے جبکہ پاسداران انقلاب سے منسلک عراقی ملیشیا بھی عراقی فضائی حدود سے گزرنے والے تمام امریکی طیاروں اور ڈرونز کی نگرانی کی قابلیت رکھتی ہے۔

عراقی گروپ کتائب سید الشہداء کے  سیکریٹری جنرل نے عرب میڈیا کو اپنےانٹرویو میں عراقی فضائی حدود میں موجودہ امریکی طیاروں اور ڈرون پروازوں کا نقشہ دکھایا۔

سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہم اُن ڈرونز کی نگرانی کرنے کے قابل ہیں جو ہماری نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر مکمل جنگ چھڑتی ہے تو امریکی یرغمال بنیں گے، ہم نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید