• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگریس سے منظوری نہ لینے پر ٹرمپ کو ایران کیخلاف آپریشن بند کرنا ہوگا، امریکی جریدہ


ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی
ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی 

امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو اگلے دو ہفتے میں ایران کے خلاف جاری آپریشن کی کانگریس سے منظوری لینی ہوگی، منظوری نہ لینے کی صورت میں 29 اپریل تک ایران کے خلاف آپریشن بند کرنا ہوگا۔

 1973 کے امریکی قانون کے تحت کانگریس سے منظوری نہ لینے پر 60 دنوں کے بعد فوجی کارروائیاں ختم کرنا ہوتی ہیں۔

دوسری طرف وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو کانگریس سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں، کانگریس اراکین کمانڈر انچیف کے اختیارات پر قبضہ کر کے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس عہدیدار کے مطابق اس اقدام سے بیرون ملک امریکی افواج کمزور ہوں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید