• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے موساد کیلئے کام کرنے والے 35 افراد کو گرفتار کرلیا

فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا 

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے 35 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں ایران کے 6 صوبوں میں عمل میں آئیں۔ گرفتار کیے جانے والے افراد اسلحے کی ایران میں اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے انٹیلیجنس دفتر کے مطابق ایک دہشت گرد گروہ کے سرغنہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، جو مبینہ طور پر اسرائیلی حکومت سے وابستہ تھا اور صوبے کو علیحدہ کرنے کی سازش میں ملوث تھا۔

بیان کے مطابق اس گروہ نے خوزستان کے مختلف شہروں میں متعدد تخریبی کارروائیاں کیں، جن میں ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکے شامل ہیں۔

ان حملوں کے نتیجے میں خوزستان انٹیلیجنس ڈپارٹمنٹ کا ایک اہلکار اور ایک بسیج اہلکار مارے گئے جبکہ کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

حکام کے مطابق پولیس اور انٹیلیجنس اداروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران ملزمان کو اصفہان میں شناخت کر کے گرفتار کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران اس گروہ کے مزید 11 ارکان کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ مسلح دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید