• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم ……

ایک، دو، تین، چار، پانچ، ڈوڈو نے گنتی شروع کی۔

کیا گن رہے ہو؟ میں نے پوچھا۔

گیارہ، بارہ، تیرہ، چودہ، پندرہ، اس نے اخبار دیکھتے ہوئے پڑھا۔

مجھے بھی بتائو، میں نے تقاضا کیا۔

اکیس، بائیس، تیئس، چوبیس، پچیس، وہ گنتا رہا۔

ابے بائولے، میں چلایا۔

میں کرکٹ ٹیم کے ارکان کی تعداد گن رہا تھا، ڈوڈو نے بتایا۔

تم نے پچیس ارکان گن ڈالے حالانکہ ٹیم میں پندرہ کھلاڑی ہوتے ہیں،

میں نے اعتراض کیا۔

ڈوڈو نے کہا، کھلاڑیوں کی تعداد تو پندرہ ہی ہے۔

میں ان کے ساتھ جانے والی مینجمنٹ ٹیم کے ارکان گن رہا تھا۔

تازہ ترین