• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی زیادتی کے الزامات: امریکی قانون ساز ایرک سوالویل کیخلاف پانچویں خاتون سامنے آ گئیں

—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹ رہنما ایرک سوالویل نے متعدد خواتین کی جانب سے جنسی بدسلوکی کے سنگین الزامات سامنے آنے کے بعد کانگریس سے استعفیٰ دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایرک سوالویل کے خلاف سامنے آنے والی پانچویں خاتون لونا ڈریوز نے الزام عائد کیا ہے کہ 2018ء میں ایک ملاقات کے دوران ایرک نے مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کی لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف آفس میں پولیس رپورٹ درج کراؤں گی۔

دوسری جانب ایرک سوالویل نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے سیاسی دباؤ کے باعث کانگریس سے فوری استعفیٰ دے دیا ہے، میں اپنے دفاع میں لڑوں گا، میرے خلاف تمام دعوے جھوٹے ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’سان فرانسسکو کرانیکل‘ اور ’سی این این‘ نے متعدد خواتین کے الزامات شائع کیے تھے جن میں ایک سابق اسٹافر کا دعویٰ بھی شامل ہے کہ 2024ء میں نیویارک کے ایک ہوٹل میں ایرک نے ان کے ساتھ زیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید 3 خواتین نے سوشل میڈیا ایپ اسنیپ چیٹ کے ذریعے نامناسب پیغامات موصول ہونے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

اس معاملے کی تحقیقات مین ہیٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کی جانب سے بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایرک پر سیاسی دباؤ میں اضافہ اس وقت ہوا جب ریپبلکن رکن انا پاؤلینا لونا نے ایرک سوالویل کی برطرفی کی قرارداد پیش کی تاہم اِن کے استعفے کے بعد اس اقدام کو واپس لے لیا گیا۔

ریپبلکن رکن ٹونی گونزالیز نے بھی انہی الزامات کے بعد کانگریس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید