ایران کے دارالحکومت تہران کے تجریش اسکوائر پر مناب اسکول پر امریکی حملے میں شہید ہونے والی معصوم بچیوں کی تصاویر آویزاں کر دی گئیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان تصاویر کے ذریعے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا ہے اور شہید بچوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مناب میں اسکول پر حملے کے نتیجے میں بچیوں سمیت 160 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے، یہ واقعہ 28 فروری کو پیش آیا تھا۔
واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پاکستان کے دورے کے دوران بھی شہید بچیوں کی تصاویر اور ان کے اسکول بیگز جہاز کی نشستوں پر رکھے تھے اور سوشل میڈیا پر انہیں میرے احباب کہا تھا۔