امریکی مالیاتی و میڈیا ادارے بلومبرگ کے مطابق آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق امریکا اور ایران معاہدے کے قریب پہنچ گئے۔
جی 7 کے سینیئر عہدیداروں کے حوالے سے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے جنیوا میں جی سیون سربراہی اجلاس کے موقع پر اہم پیش رفت متوقع ہے۔
جی سیون عہدیدار کے مطابق سینیئر ایرانی عہدیدار نے عندیہ دیا ہے کہ معاہدے کے امکانات روشن ہیں۔
جی سیون عہدیدار کے مطابق ابتدا میں یہ معاہدہ حتمی معاہدے کے بجائے مفاہمتی یادداشت کی شکل میں ہوسکتا ہے۔
بلومبرگ کے مطابق جی سیون سربراہی اجلاس 15 سے 17 جون تک فرانس کے شہر ایویان میں منعقد ہوگا۔