• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفاہمتی یادداشت سے متعلق شائع کسی تفصیلات کی تصدیق نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی

فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا 

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ مفاہمتی یادداشت سے متعلق شائع کسی تفصیلات کی تصدیق نہیں کر سکتا، قیادت کے فیصلہ سے پہلے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے وقت، مقام پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔

ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایرانی فیصلہ ساز اداروں کی مفاہمتی یادداشت سے متعلق ملاقات جاری ہے، بات چیت میں زیادہ تر امور پر سمجھوتے طے پا گئے ہیں۔

 اسماعیل بقائی نے کہا کہ داخلی مشاورت حتمی نتیجے تک پہنچنے کے آخری مرحلے میں ہے، معاہدے کے قریب ہونے کا دعویٰ کوئی نیا نہیں، اصل مسئلہ دوسرے فریق کے متضاد بیانات ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید