• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: 30 گھنٹے کے طویل پولیس مقابلے کے بعد مفرور ملزم ہلاک

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی ریاست ٹیکساس میں کم از کم ایک شخص کو قتل اور 10 افراد کو زخمی کرنے کے بعد مفرور ملزم  پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر مڈ لینڈ میں 30 گھنٹے تک جاری رہنے والے پولیس مقابلے کے بعد مفرور ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ٹیکساس کے پبلک سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نیوز ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 45 سالہ میٹا ویلا ریئل نے پولیس حکام پر فائرنگ کرنے کے بعد خود ایک متروکہ عمارت میں بند کرلیا تھا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔

مڈ لینڈ میموریل اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد کم از کم 9 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق  ایک اور زخمی کو شہر میں واقعے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ واقعے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم ایک پولیس افسر کو قتل کرنے کوشش کے الزام میں مطلوب تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید