• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم لبنان میں حزب اللّٰہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم لبنان میں حزب اللّٰہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ہمارے معاہدے میں لبنان سمیت ہر محاذ پر جنگ کا خاتمہ شامل ہوگا۔

عباس عراقچی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو ملتوی کر دیا گیا ہے، امریکا کے ایٹمی مطالبات اس مرحلے پر ہمیں قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی ناکہ بندی ختم اور آبنائے ہرمز کھولنا عبوری معاہدے کا حصہ ہے، اسرائیل جیسے دشمن ایران امریکا معاہدے کے خلاف ہیں۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران امریکا کے خلاف جنگ کا فاتح ہے، ایران امریکا جنگ کے بعد مزید مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کی دھمکیاں بند ہونی چاہئیں، ایران دباؤ میں نہیں آئے گا، لبنان میں جنگ کے خاتمے کا مطلب اسرائیل کا قبضہ شدہ علاقوں سے انخلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت پر ابھی دستخط نہیں ہوئے، تبدیلی ممکن ہے، اس کے چودہ نکات ہوں گے، جب یہ طے ہو جائے گا تو عوام کو اس کی ایک ایک تفصیل بتائی جائے گی۔

عراقچی نے کہا کہ عبوری معاہدہ پہلا قدم ہے، اگر نافذ نہ ہوا تو جوہری مذاکرات نہیں ہوں گے، آبنائے ہرمز کی مینجمنٹ جنگ سے پہلے کے دور میں واپس نہیں جائے گی، ایران آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ گزرگاہ یقینی بنائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے لیے یورینیم ذخائر کا واحد حل مواد کو کم سطح پر لانا ہے، ہماری تلوار ہمیشہ آبنائے ہرمز پر لٹکتی رہے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید