سرگودھا(نمائندہ جنگ)جشن آزادی پاکستان کے سلسلہ میں یونیورسٹی آف سرگودھا میں خصوصی واک کا اہتمام کیا گیاجس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظہورالحسن ڈوگر نے کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظہورالحسن ڈوگر نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی منانے کا مقصد صرف جشن یا خوشیوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ دن ہمیں اس عہد کی یاد تازہ کراتا ہے جو ہم نے عظیم قوم بننے کیلئے قیامِ پاکستان کے وقت کیا تھا۔ڈائریکٹر ہم نصابی فورم حافظ محمد عالم نے کہا کہ پاکستانی اقوام کبھی بھی نامساعد حالات سے نہیں گھبراتی اور ہمت وحوصلے سے ہر مشکل وقت کا مقابلہ کرتی ہے ۔اس موقع پر رجسٹرار یونیورسٹی مدثر کامران، ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل، ڈاکٹر نواز محسود و دیگر بھی موجود تھے۔