آپ کے مسائل اور ان کا حل
سوال: ایک شخص دوسرے شہر میں ملازمت کرتا ہے، اب اس کے گھر والے ملنے کے لیے آئیں تو ان کی نماز قصر ہو گی پوری ؟
جواب: اگر کسی ملازم سے اس کے گھر والے اس کی جائے ملازمت پر ملنے آئیں اور وہ جگہ ان کے شہر سے مسافتِ سفر (48 میل / سوا ستتر کلو میٹر ) یا اس سے زائد فاصلے پر ہو اور انہوں نے وہاں پندرہ دن یا اس سے زائد ٹھہرنے کی نیت نہیں کی تو وہ قصر پڑھیں گے۔
اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
iqra@banuri.edu.pk