• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آئی کے ذریعے وال کلمر کی واپسی، موت کے ایک سال بعد نئی فلم میں نظر آئیں گے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ہالی ووڈ کے معروف اداکار وال کلمر موت کے تقریباً ایک سال بعد نئی فلم میں نظر آئیں گے، جہاں جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کی شکل، آواز اور انداز کو دوبارہ تخلیق کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وال کلمر اپریل 2025ء میں نمونیا کے باعث جان سے چلے گئے تھے، فلم ایز ڈیپ ایز دی گریو As Deep as the Grave میں کاسٹ کیے گئے تھے، مگر بیماری کے باعث وہ اپنی شوٹنگ مکمل نہیں کر سکے تھے۔

فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر کوئرٹے وورہیز نے بتایا کہ اداکار کو تبدیل کرنے کے بجائے جدید جنریٹو اے آئی کی مدد سے ان کا کردار مکمل کیا گیا، جس کے لیے ان کے خاندان اور اسٹیٹ کی باقاعدہ اجازت حاصل کی گئی۔

ڈائریکٹر کے مطابق یہ کردار خاص طور پر وال کلمر کے لیے لکھا گیا تھا، جو ایک کیتھولک پادری اور نیٹو امریکن روحانی شخصیت فادر فنٹن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محدود بجٹ اور دوبارہ شوٹنگ ممکن نہ ہونے کے باعث ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا اور اس فیصلے میں کلمر کے اہل خانہ کی مکمل حمایت شامل تھی۔

وال کلمر کی بیٹی مرسیڈیز کلمر نے بھی اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد نئی ٹیکنالوجی کو ہمیشہ مثبت انداز میں دیکھتے تھے اور کہانی سنانے کے نئے طریقوں کو اپنانے کے حامی تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید