بالی ووڈ کے سینئر اداکار پریش راول کا آر جے سائما کو احمق کہنا انہیں مہنگا پڑ گیا۔
احمق قرار دیے جانے پر آر جے سیائما کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے آر جے سائما کے بارے میں پریش راول کے ریمارکس پر مایوسی کا اظہار کیا۔
رنویر سنگھ کی فلم دھریندر: دی ریوینج باکس آفس پر جاری ہے، اس دوران پریش راول اور ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے درمیان ہونے والی گفتگو نے بھی توجہ حاصل کر لی ہے۔ یہ بحث ایک آن لائن ریویو پر سینئر اداکار کے ردعمل سے شروع ہوئی اور سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔
اس سے قبل جب دھریندر پارٹ ون ریلیز ہوئی تھی تو پریش راول نے تبصرہ نگار انوپاما چوپڑا کی منفی رائے پر بھی تنقید کی تھی۔ اب اسکے سیکیوئل کی ریلیز کے بعد آر جے سائما نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دو افراد طنزیہ انداز میں فلم کا ریویو کر رہے تھے اور اس پر کیپشن کچھ یو لگا تھا، ہاہاہا دھریندر پر بہترین تبصرہ۔
اس پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پریش راول نے لکھا: آپکی جاب بحیثیت ایک احمق رپورٹر کے طور پر محفوظ ہے۔ کوئی اسے نہیں چاہتا۔ تاہم آر جے سائما نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ رپورٹر نہیں بلکہ آر جے ہیں، اس لیے یہ ریمارکس تکنیکی طور پر غلط ہیں، اپنی معلومات درست کریں۔ میں رپورٹر نہیں ہوں۔ آپ صرف ایک اداکار ہیں، جو حقیقی زندگی میں اپنے فن سے کافی دور ہیں۔
دونوں کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تبصرے کیے، جن میں کچھ نے حقیقتی غلطی کی نشاندہی کی اور لہجے پر تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا: ویسے وہ رپورٹر نہیں بلکہ آر جے ہیں اور آپ بھی اداکار نہیں بلکہ ایک کٹھ پتلی ہیں۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا ’او میرے خدا‘ جیسی فلم سے یہاں تک، یہ زوال ناقابل یقین ہے۔ سوشل میڈیا کی بہت سی خامیاں ہیں، مگر ایک اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو پتہ چل جاتا ہے کہ آپ جس سیلیبرٹی کو پسند کرتے ہیں، وہ اصل میں کیسا انسان ہے۔ چاہے وہ کتنی ہی پبلک ریلشننگ کر لیں، اصل چہرہ سامنے آ ہی جاتا ہے۔
ایک تیسرے صارف نے کہا یقین کرنا مشکل ہے کہ آپ وہی شخص ہیں جنہیں کبھی اسکرین پر عزت حاصل تھی۔ اب صرف تلخی، ٹرولنگ اور خود کو متعلقہ رکھنے کی بےچینی نظر آتی ہے۔