امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول نے امریکی مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔
امریکی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالفطر خوشیوں کا تہوار ہے، جو مسلمانوں کو ایک ساتھ جوڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عیدالفطر خاندانی، سماجی اور مذہبی ہم آہنگی کی علامت ہے، یہ تہوار امریکا میں مذہبی آزادی کے بنیادی اصول کی بھی یاد دہانی کراتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ عید منانے والوں کو پر خلوص مبارکباد اور بابرکت عید کی دعا کرتے ہیں۔