• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند رات پر شوبز شخصیات کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

— اسکرین گریبز
— اسکرین گریبز

عیدالفطر سے قبل چاند رات پر پاکستانی شوبز فنکاروں کے نرالے انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ کسی نے ٹرینڈی کشمیری چوڑیاں پہنی تو کسی نے اپنا اعتکاف مکمل کیا۔

پاکستان میں چاند رات کو خصوصی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے، خصوصاً خواتین اور بچوں میں اس کا الگ ہی رنگ ہوتا ہے۔ نوجوان لڑکیاں اس موقع پر مہندی لگانے، خریداری کرنے اور عید کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

پاکستانی شوبز شخصیات بھی اس خوشی میں بھرپور شریک ہوتی ہیں۔ وہ چاند رات کے موقع پر خوبصورت انداز میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں، ریِلز بناتی ہیں اور اپنے مداحوں کو اپنی عید کی تیاریوں کی جھلک دکھاتی ہیں۔

اس چاند رات پر بھی متعدد معروف شخصیات نے اپنی خوشیوں کے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی حنا آفریدی نے دلکش ویڈیو پوسٹ کی جبکہ یشمہ گل اعتکاف مکمل کرنے کے بعد جذباتی انداز میں دکھائی دیں۔ عائزہ خان نے بھی چاند رات کی جھلک مداحوں کو دکھائی۔

اس کے علاوہ کئی اداکاراؤں نے اپنی دوستوں کے ساتھ مہندی کی تقریبات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید