• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں برس رمضان میں کتنے غیرملکیوں نے عمرہ ادا کیا؟

سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں برس رمضان المبارک میں غیرملکی عمرہ زائرین کی تعداد کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق رواں برس رمضان میں غیرملکی عمرہ زائرین کی تعداد 16 لاکھ سے زائد رہی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق مسجدِ نبوی ﷺ میں ریاض الجنہ کے لیے غیرملکی11 لاکھ زائرین نے پرمٹ لیے۔

اس سے قبل 27 رمضان المبارک کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ سے روح پرور مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں جہاں لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فار روڈز کا کہنا تھا کہ یکم سے 28 رمضان 1447ھ کے دوران حرم مکی کی طرف جانے والی شاہراہوں سے 27 لاکھ 90 ہزار سے زائد گاڑیوں کا گزر ہوا جو کہ آپریشنل پلانز کی مہارت اور اللّٰہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تیاری کا مظہر ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید