• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا کی کار فیکٹری میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک، 59 زخمی

تصویر بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی
تصویر بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی

جنوبی کوریا کی کار فیکٹری میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، آگ کھانے کے وقفے کے وقت لگی۔

واقعے کے بعد صدر کی جانب سے آگ بجھانے اور انسانی جانوں کو بچانے کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے تھے۔

حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید