• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرین میں 9 مارچ کے دھماکے میں بظاہر امریکی پٹریاٹ میزائل ملوث، خبر ایجنسی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بحرین کے علاقے محازہ میں 9 مارچ کی صبح دھماکے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ منامہ سے خبر ایجنسی کے مطابق بحرین میں 9 مارچ کے دھماکے میں ملوث پٹریاٹ میزائل بظاہر امریکا نے آپریٹ کیا تھا۔ 

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ میزائل متاثرہ علاقے سے 4 میل جنوب مغرب میں موجود امریکی پیٹریاٹ بیٹری سے لانچ کیا گیا تھا۔ 

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر امریکی پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس بیٹری سے انٹر سیپٹر میزائل فائر ہوا تھا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق پٹریاٹ میزائل نو مارچ کے دھماکے میں ملوث تھا جس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 9 مارچ کی صبح حملے کا الزام امریکا اور بحرین نے ایران پر عائد کیا تھا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا تھا کہ ایران کا ڈرون بحرین میں رہائشی علاقے میں لگا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق بحرین نے پہلی بار تسلیم کیا ہے کہ محازہ دھماکے میں پٹریاٹ میزائل ملوث تھا۔ 

ادھر بحرین کی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ میزائل نے فضا میں ایرانی ڈرون کو تباہ کیا جس سے جانیں بچ گئیں۔ 

ترجمان کے مطابق دھماکے میں زخمیوں اور نقصانات کا سبب نہ پٹریاٹ میزائل تھا نہ ہی ایرانی ڈرون۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق بحرین اور امریکا دونوں نے محازہ دھماکے میں ایرانی ڈرون کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں دیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید