• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ کا کنٹرول کھوچکے ہیں، کرس مرفی

امریکی سینیٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے رکن اور ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کیخلاف فوجی آپریشن پر ہدف تنقید بنالیا۔ 

ایک بیان میں کرس مرفی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ کا کنٹرول کھوچکے ہیں، امریکی صدر گھبراہٹ کے موڈ میں ہیں۔

امریکی سینیٹر اس سے قبل ایران کے خلاف فوجی آپریشن کو ’ٹرمپ کی احمقانہ جنگ ‘ کہہ چکے ہیں، جس کی وجہ سے پوری امریکی معیشت سکڑنا شروع ہوگئی۔

دوسری طرف امریکا کے سابق وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ آگے چٹان اور پیچھے کھائی والی صورتحال میں پھنس چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل سیکیورٹی حکام کو ایران کی ہرمز بند کرنے کی صلاحیت کاخوب علم تھا۔

سابق امریکی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے قتل کا نتیجہ ٹھیک نہیں رہا، اب فوجی قوت سے ہرمز کھولنے کے سوا کوئی آپشن نہیں، یہ جانی و مالی لحاظ سے بہت مہنگا آپشن ہے، ورنہ ٹرمپ کی ناکامی یقینی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید