ایرانی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جہاز ایف-35 پر حملے کے بعد وسطی ایران پر فضائی حملے کم ہوگئے ہیں۔
ایرانی ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران کی جانب سے امریکی جہاز ایف-35 پر حملے کے بعد وسطی ایران پر فضائی حملوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
ایرانی ٹی وی کے مطابق آج بھی ایران نے ہرمز کے قریب ایف-15 طیارہ مار گرایا، تاہم اسرائیلی اور امریکی جاسوس ڈرونز کی پروازیں جاری ہیں۔
دوسری طرف ایرانی ٹی وی نے دفاعی نظام کی جانب سے ایف 15 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنانے کی وڈیو جاری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق طیارے کو ہرمز کے قریب نشانہ بنایا گیا، طیارے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
اس سے پہلے ایرانی فوج نے ایک لڑاکا ڈرون کو بھی نشانہ بنایا تھا، آج صبح اسرائیل اور امریکا نے تہران کے قریب کئی مقامات پر بمباری کی۔
نشانہ بنائے گئے دماوند میں ایران کے بڑے جوہری گھروں میں سے ایک واقع ہے۔
ادھر ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے کہا کہ ہم میدان جنگ کےخطرات کا مضبوطی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھمکیاں اور دہشت ہمارے اتحاد کو مضبوط بناتی ہیں، ایران پرحملہ کرنے والوں کے سوا سب کےلیے آبنائے ہرمز کھلی ہے۔