آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سپارکو نے اسپیس فار کلائمیٹ اقدام شروع کر دیا ہے، خلائی ٹیکنالوجی سے موسمیاتی مزاحمت مضبوط بنانے کا عزم ہے۔
آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق اس اقدام کا مرکز جیو اے آئی پر مبنی کلائمیٹ آبزرویٹری، جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم قائم کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ پلیٹ فارم سیٹلائٹ ڈیٹا، جغرافیائی تجزیات اور ماڈلنگ کو یکجا کرکے قابلِ عمل معلومات فراہم کرتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پلیٹ فارم فضائی آلودگی، ایرو سولز، سلفر آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ اور گرین ہاؤس گیسز کی نگرانی کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق کاربن ڈائی آکسائیڈ، میتھین، جنگلات، گلیشیئرز، ساحلی نظام، دریاؤں اور زمین کے استعمال پر نظر رکھتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ نظام سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز، سمندری سطح میں اضافہ اور گلیشیئر پھٹنے جیسے خطرات مانیٹر کرتا ہے، خلائی اور زمینی ڈیٹا کے امتزاج سے پالیسی سازوں، محققین اور عوام کو مؤثر رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔
آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق اسپیس فارکلائمیٹ اقدام شواہد پر مبنی پالیسی سازی اور پائیدار ترقی کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا، یہ اقدام عالمی کوششوں کے مطابق پاکستان کے موسمیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔