• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتا……

دوستوں رشتے داروں بلکہ دشمنوں تک کو فون کیے۔

تھانوں اور اسپتالوں کے چکر لگائے۔

مردہ خانے تک دیکھ آیا۔

سارا جہان چھان مارا۔ کہیں پتا نہیں چل رہا،

ڈوڈو رو1ہانسا ہورہا تھا۔

خدا خیر، کیا ہوا؟ میں گھبرا گیا۔

اخبار میں اشتہار دینا پڑے گا۔

تم نے لکھنا پڑھنا سیکھ لیا؟ اعلان گمشدگی ہی لکھ دو،

ڈوڈو کا لہجہ رندھا ہوا تھا۔

ابے، کون گم ہوگیا ہے؟

آخری بار کب اور کہاں دیکھا تھا؟

میں نے ذرا تیز آواز میں پوچھا۔

ڈوڈو نے کہا، لوگ بتارہے ہیں کہ آخری بار

ایران جنگ سے پہلے دیکھا تھا،اقوام متحدہ کو۔

تازہ ترین