• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی امریکا کو وارننگ، آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کا اعلان

فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

ایران نے امریکا کو وارننگ دیتے ہوئے آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا۔

جاری کردہ بیان میں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران کی توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو آبنائے ہرمز مکمل بند کردیں گے۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ اگر واشنگٹن نے ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو امریکی حصص والی کمپنیوں اور اڈوں کو مکمل طور پر تباہ کردیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ ہم نے شروع نہیں کی، اگر دشمن ہمارے پاور پلانٹس کو نقصان پہنچاتا ہے تو ہم اپنے ملک اور عوام کے مفادات کے دفاع کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 48 گھنٹوں کی  مہلت دی تھی۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایران جلد آبنائے ہرمز کو کھول دے بصورت دیگر ایران کے بجلی گھروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید