نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عراقی ہم منصب فواد حسین سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
اس موقع پر اسحاق ڈار اور فواد حسین نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق علاقائی کشیدگی اور اس کے وسیع اثرات پر دونوں رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا، اسحاق ڈار نے کشیدگی کم کرنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری ہی امن و استحکام کی ضمانت ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور عراقی وزیرِ خارجہ فواد حسین کے درمیان عید کی مبارکباد کا بھی تبادلہ ہوا۔
دفتر خارجہ کے مطابق عراقی نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ فواد حسین سے اسحاق ڈار کی گفتگو آج ہوئی۔