• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی ٹی وی نے اسرائیلی سیریز کے جواب میں نئی ڈرامہ سیریز پیش کردی

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے موجودہ جنگی تناظر میں اسرائیلی سیریز ’تہران‘ کے جواب میں نئی ڈرامہ سیریز ’نائٹ لائٹ‘ پیش کر دی۔

اس سیریز کے نقطہ نظر کو بدل کر اسلامی جمہوریہ ایران کے زاویے سے پیش کیا گیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں سیاسی کشیدگی عروج پر ہے۔

اس ڈرامے کی بنیادی کہانی ایک غیر ملکی خاتون جاسوس راموس کے گرد گھومتی ہے، جسے ایران میں ایک خفیہ مشن پر بھیجا جاتا ہے۔

تاہم یہ کہانی جاسوسہ کی نظر سے نہیں بلکہ ایرانی انٹیلی جنس اداروں کے نقطہ نظر سے بیان کی گئی ہے، جو اسے پکڑنے اور اس کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایک میڈیا ادارے کے مطابق یہ انداز جاسوسی کی کہانی کو ایک نئے زاویے سے پیش کرتا ہے، جہاں توجہ ملک کے دفاع کرنے والوں اور ان کی انسداد جاسوسی کی کوششوں پر مرکوز ہے۔ اس طرح موقف میں تبدیلی کرکے قومی سلامتی اور داخلی خطرات کو نمایاں کیا گیا ہے۔

اس سیریز کی ریلیز کا وقت بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ نائٹ لائٹ کو نئے فارسی سال کے موقع پر نشر کیا گیا، جب عام طور پر ٹی وی دیکھنے والوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ ریلیز ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران میں مبینہ جاسوسوں اور ایجنٹوں کے خلاف کارروائیوں کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید