• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی قیمتوں سے اضافے سے حاصل آمدنی پر روسی صدر کی عہدیداروں کو اہم ہدایات

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث حاصل ہونے والی اضافی آمدنی کے استعمال پر محتاط اور متوازن فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حکومتی اقتصادی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس کے دوران کہا کہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے ایسے فیصلے کیے جائیں جو طویل المدتی مالی توازن کو برقرار رکھ سکیں۔

انہوں نے زور دیا کہ توانائی برآمدات سے حاصل ہونے والی اضافی آمدنی کو دانشمندی سے استعمال کرنا ضروری ہے تاکہ ملک کے مالیاتی نظام میں استحکام برقرار رہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید