• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کا روس کے بڑے بالٹک آئل ٹرمینل پر ڈرون حملہ

فوٹو: روسی میڈیا
فوٹو: روسی میڈیا 

یوکرین نے روس کے بڑے بالٹک آئل ٹرمینل پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ یوکرین کے حملے میں پریمورسک کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا، یوکرین نے روس کے سب سے بڑے مغربی برآمدی ٹرمینل کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بندرگاہ روسی تیل پر لگی پابندیوں سے بچنے والے ٹینکرز کے شیڈو فلیٹ کے لیے ایک اہم مرکز ہے، سیٹلائٹ تصاویر میں بندرگاہ سے آگ کے بڑے شعلے اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ 

پریمورسک بندرگاہ سے روزانہ دس لاکھ بیرل خام تیل برآمد کیا جاتا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں ایندھن کے کئی ذخائر کو نشانہ بنایا گیا، روسی شہر اوفا میں ایک آئل ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے بعد وہاں کام روکنا پڑا۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کے نتیجے میں پریمورسک بندرگاہ پر موجود کئی فیول ٹینکس میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا اور فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید